WWW.SAYHAT.NET       TREATMENT WITH GAURANTY       Whats App: +923006397500     Tel: 0300-6397500       mobile web: M.SAYHAT.NET
: اس ویب سائیٹ میں موجود تمام تر ادویات عمرانیہ دواخانہ کی تیار کردہ ہیں اور یہ آپکو عمرانیہ دواخانہ،ملتان اللہ شافی چوک سے ہی ملیں گی نوٹ: نیز اس ویب سائیٹ میں درج نسخہ جات کو نہایت احتیاط سے بنائیں اور اگر سمجھ نہ لگے تو حکیم صاحب سے مشورہ صرف جمعہ کے روز مشورہ کریں اور اگر نسخہ بنانے میں کوئی کوتاہی ہو جائے تو اس کی تمام تر ذمہ داری آپ پر ھو گی۔
Welcome to the Sayhat.net The Best Treatment (Name Of Trust and Quailty معیار اور بھروسے کا نام صحت ڈاٹ نیٹ)

Monday, 18 January 2016

آنکھ

 آنکھ میں کچھ پڑ جانا
تعریف: اس  مرض میں کوئی  بیرونی چیز آنکھ میں پڑ کر تکلیف   کا باعث بن جاتی ہے۔ 
وجوہات: کوئلہ چونا ریت کنکر شیشہ لوہا   بارود   کا  ذرہ   آنکھ کے  اندر پڑ کر ڈھیلے کے اوپر جم جاتا ہے۔
 اور کبھی کوئی غیر جنس چیز یا مچھر وغیرہ  پلکوں کے ساتھ چمٹ جاتی ہے۔
تشخیص: آنکھ میں  سختی رڑک اور خارش ہوتی  ہے۔ مریض آنکھ نہیں        کھول     سکتا  ہے۔  اور آنکھ سے پانی 
جاری  ہو جاتا ہے۔    شدت    حالات         میں               آنکھ            میں   سرخی            اور  درد بھی ہوتا ہے۔ 
علاج: پلک کو الٹا کر باریک سلائی کے ذریعے آنکھ میں داخل      شدہ  چیز نکال دیں ۔ بعض اوقات  اگر 
داخل شدہ چیز ذرا اوپر ہو  تو    روئی  سے بھی نکالا جا سکتا ہے۔  اگر وہ ذراقرینہ  کے اندر جم گیا ہو         تو پہلے
آنکھ کو بے حس کرنا پڑتا ہے۔اور اس مطلب کے لئے پر وکین لوشن بہت مفید ہے۔ مریض کو میز پر لٹا
کا آنکھ میں پروکین لوشن ڈالیں۔ اور جب آنکھ بے حس ہو جائے تو پلک   کو الٹاکر  غیر جنس  کو نکالنے کی
کوشش    کریں  اگر پلک اٹھا کر نکالنےمیں کامیاب نہ ہوں   تو آئی سپیکولم سے آنکھ کو کھول کر باریک 
چمٹی سے نکال لیں۔ بعض اوقات غیر جنس قرینہ کے اندر داخل ہو جاتی ہے۔جس کا نکالنامشکل ہو جاتا
ہے تو کسی آنکھوں  کے ہسپتال میں  کسی آئی سرجن  کے پاس جانے کا مشورہ دینا چاہیے اگر آنکھ میں چونا
پڑگیا ہو تو فوراً آنکھ کو سرد پانی سے دھوئیں اور کیسٹر آئل کے دو  چار قطرے آنکھ  آنکھ میں ڈالیں چونے 
کے اثر کو زائل کرنے کے لیے تلوں کا تیل (تیل شیریں) بھی قوی اثر رکھتا ہے۔
اگر لوہے کا ذرہ آنکھ کے اندر داخل ہو جائے تو مقناطیس  آنکھ کے قریب لے جائیں ذرہ 
خود بخود  مقناطیسی کشش سے باہر آجائے گا۔
اگر آگ یا گرم پانی سے آنکھ جل جائیں تو میٹھا تیل اور چونے کا پانی  ہم وزن ملا کر مرہم تیار
کریں اور اس میں پٹی  تر کر کے آنکھ پر لگائیں اور پٹی خشک نہ ہونے   دیں۔انشاءاللہ پہلی دفعہ پٹی 
لگانے سے ٹھنڈ پڑ کر مریض کو تمام    تکلیف سے نجات مل جائے گی۔بعض اوقات کیسٹر آئل کے دو
 چار قطرےآنکھ میں ڈالنے سے غیر جنس خود بخود نکل آتی ہے اگر غیر جنس سے آنکھ میں  زخم  ہو گیا ہو
تو ہومیوپیتھی دوا آرنیکا 200 کی ایک  خوراک ہر تیسرے دن کھلانی چاہیے تاکہ بعد کے اثرات زائل
ہو جائیں  تازہ زخموں چوٹ   صدمات کے لئے آرنیکا اکسیری دوا ہے۔
                                                       آنکھ پر چوٹ لگنا
تعریف: آنکھ پر کسی وجہ سے چوٹ لگ جاتی ہے۔
وجوہات: بعض  اوقات  اتفاقی طور پر اور کبھی  لڑائی  جھگڑے کی وجہ سے آنکھ پر چوٹ لگ جاتی ہے۔
تشخیص:  چوٹ لگنے  سے آنکھ میں خون بھر جاتا ہے  اور کبھی  آنکھ سے رطوبت خارج ہوتی ہے اور
کبھی بینائی  بالکل  ضائع ہو جاتی ہے اور کبھی ابرو، پپوٹے اور ڈھیلے پر زخم ہو جاتا ہے او درد شدید
ہوتا ہے۔
علاج: اول یہ ملاحظہ کریں کہ چوٹ کس نوعیت کی لگی ہے۔  اس کے پپوٹے  یا ابرو پر زخم ہو گیا ہو تو
اسے سی دیں اور بورک لوشن سے پٹی تر کر کے زخم کے اوپر رکھیں اور مریض کو مکمل آرام کی
ہدایت کریں اگر درد شدید ہو تو    دافع درد ادویات مثلاً  اسپرین ، امیڈد اور پائرین وغیرہ ادویات کھلائیں۔
دوائے اکسیر: اگر آنکھ میں چوٹ لگ جائیں تو یہ دوا اکسیر ہے۔ تمام علامات رفع کر دیتی ہے۔
آرنیکا 3 دن میں چار مرتبہ دیں اگر بعد میں خراش نہ ہوآرنیکا   دس قطرے ایک  اونس پانی میں
ملا کر  قطرہ قطرہ آنکھ میں ٹپکائیں۔ اگر جلد پھٹ  گئی ہو تو بیمے   میلس مدر ٹنکچر 5 قطرے    ایک اونس پانی
میں ملا کر استعمال کریں اگر آنکھ میں چوٹ لگ جانے کی وجہ سے آنکھ سے پانی نکلے خواہ کتنے دیر کی
چوٹ ہو آرنیکا  بے حد مفید ومجرب دواء ہے اگر تازہ چوٹ ہو تو نچلی طاقت استعمال کریں اگر دیرینہ
چوٹ ہو تو اونچی طاقت میں آرنیکا کا استعمال اکسیر ہے۔
نظر   کی خرابی
وجوہات و تشخیص: اس مرض میں کبھی ایک طرف اور  کبھی  دونوں  چرف کی بینائی میں نقص پیدا
ہو   جاتا ہے۔اس  مرض کا شافی علاج نظر کا  صحیح نمبر کی عینک لگوانا ہی ہے۔ قریب نظری
تعریف: قریب نظری میں مریض کو نزدیک سے اچھا نظر آتا ہے اور دور سے صحیح نہیں دیکھ سکتا۔
بعید نظری میں دور سے اچھا نظر آتا   ہے اور نزدیک سے صحیح  دکھائی نہیں دیتا۔
وجوہات: کبھی آنکھ میں پیدا ئشی اور موروثی نقص ہوتا   ہے  باریک بینی، خراب روشنی میں لکھنا پڑھنا
اور کبھی اعصابی کمزوری بھی اس کا سبب ہوتا ہے۔
تشخیص: قریب نظری میں آنکھ کے موتی کی قوت  بڑھ  جاتی ہے جن لفظوں کو تندرست آدمی 20 
فٹ سے پڑھ سکتا ہے قریب نظری کا مریض پانچ فٹ کے فاصلہ    پڑھ سکتا ہے۔ بعید نظری میں باریک
بینی میں وقت تکلیف اور درد سر ہوتا ہے اور دھند لکے معلوم ہوتے ہیں دور کی چیزیں آسانی سے دیکھ
سکتا ہے۔
علاج: اصل سبب کو معلوم کر کے رفع کریں اگر اعصابی کمزوری ہو تو تقویت اعصاب و دماغ کی
کوشش کریں۔ ورنہ اس مرض کا شافی علاج بینائی کا صحیح امتحان کرانے کے بعد صحیح نمبر کی عینک لگوانا
ہے۔
اندھا  پن
تعریف: اس مرض میں اچانک یا آہستہ آہستہ بینائی زائل ہو جاتی ہے۔
وجوہات: عصبہ بصارت کی خرابی یعنی سدہ پڑ جانا شدید بخار ملیریا یا محرقہ   شدید قے آنا آنکھوں  میں پانی
اترنا سر پر چوٹ لگنا دماغ اور نخاع میں ورم ہونا شدید درد سر اعصابی کمزوری دوران سر پھوڑا
رسولی آتشک خناک دماغی شریان خون رطوبت جمع ہونا عورتوں بندش حیض شراب نوشی تمبا کو
لفاح اور سیسہ کی زہر سے بھی اندھا پن ہو جاتا ہے۔
علاج: اصل سبب مرض کو معلوم  کر کے رفع کرنے کی کوشش کرنا چاہیے۔ اس کے لئے پوٹاشیم
آئیوڈائیڈ سوڈیم آئیوڈائیڈ  ایمو نیم آئیوڈائیڈ    وغیرہ کے مرکبات مفید ہیں۔ اگر موتیا کی وجہ سے ہو تو
اس کا  آپریشن کرانا ہی صحیح علاج ہے۔ اگر اعصابی کمزوری ہو تو مرکبات فولاد کچلہ  اور کونین وغیرہ مفید
ہے اگر بندش حیض کی   خرابی ہو تو اس کو  رفع کر یں۔
                                                                                                    اس   مرض  سے بہت کم مریض شفایاب ہوتے ہیں۔ اس لئے عام میڈیکل پر یکیٹشنز کو ایسے مریضوں کو صحیح مشورہ دینا چاہیے کہ مریض کو صحیح
مشورہ دے اور دواوں کے تجربے نہ کریں۔
اندھراتا
تعریف: اس مرض میں مریض کو اندھیرے میں کچھ نظر  نہیں آتا۔
وجوہات:عام جسمانی کمزوری ملیریا کازہر تھکاوٹ آنکھوں پر شدت گرمی اور دھوپ کا اثر۔
تشخیص:مریض اندھیرے میں دیکھنے کی کوشش کرتا ہے لیکن کچھ نظر نہیں آتا۔
علاج:مریض کو طاقت دینے والی دوائیں اور غذائیں استعمال کریں
 لوشن رتوندا: کاسٹک 2 گرین ایکواایک اونس لوشن تیار   کریں ایک دو قطرے آنکھ میں ڈال کر
آنکھوں   پر پٹی  باندھ دیں اور دن بھر پٹی  بندھی رہنے دیں رات کو کھول دیں  ایک دو دفعہ کے استعمال
سے رات کو نظر آ  نے لگ جاتا ہے۔وٹامن  اے کے مرکبات کا استعمال بھی اس  مرض کے لئےمجرب
ہے۔مرکبات کچلہ یا فولاد کونین  وغیرہ بھی مفید ہے۔ شیاف شب کوری : بادیان نمک لاہوری
دو دو تولہ باریک  سفوف تیار  کریں۔ سالم  کلیجی کی چھوٹی  چھوٹی بوٹیاں کاٹ کر برتن میں ڈالیں‭
اور نیچے آگ جلائیں  جب گرم ہو جائے  تو  سفوف اوپر چھڑکتا  رہیں حتیٰ کہ کلیجی کا تمام پیس کر کھرل
میں ڈال لر کھرل کرتے جائیں حتیٰ کہ شیاف بنانے کے قابل ہو جائے تو شیاف بنا کر   خشک    کر لیں اور
بوقت ضرورت پانی میں گھس کر آنکھوں میں  لگائیں شب کوری کے لیے مفید   ہے۔ یہ نسخہ حافظ جلیل
احمد صاحب پرنسپل طبیہ کالج لاہور کا اختراع ہے۔ اکسیر شب کوری، فلفل سفید،  فلفل سیاہ دار فلفل
ہموزن لے کر نہایت باریک سفوف تیار کریں اور سرمہ کی طرح آنکھوں میں لگائیں۔ شب کوری کے لئے
مفید ہے۔ دوائے شب کوری: بکرے کی کلیجی لے کر اس میں چند دانہ فلفل سیاہ چبھو دیں اور آگ پر گرم
کریں اور جو رطوبت اس سے بہے سلائی سے لگا کر آنکھوں میں لگا یا کریں اور یہی رطوبت شیشی
میں جمع کریں اور ہر روز سلائی سے آنکھوں میں لگایا  کریں۔ شبکوری کے  لئے مجرب
ہے۔شب کوری کے  مریض کے لئے جانوروں کا جگر کھلانا  بھی مفید ہے۔یہ نسخہ حافظ جلیل
احمد صاحب پرنسپل طبیہ کالج لاہور کا اختراع ہے۔شب کوری کا ٹیکہ: وٹامن ب 12 ہزار مائیکرو گرام اور ایکٹر یکٹ
2 سی سی ملا کر عضلاتی انجکشن کریں۔ عموماًً دو تین انجکشن لگانے سے ہی فائدہ ہونا شروع ہو جاتا
ہے۔ شب کوری میں رات  کا کھانا نہ کھانا بہت مفید ہے اس سے مرض میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔
علاج: وٹامن اے وافر مقدار میں دینا ہوتا ہے۔
نظر کی  کمزوری:
وجوہات و تشخیص: اس مرض میں  نظر کمزور ہو جاتی ہے کثرت مطا لعہ دماغ اور پٹھوں کی
کمزوری دائمی نزلہ وزکام بد ہضمی نشہ آور چیزوں کا استعمال کرنا۔شوقیہ عینک لگانا وغیرہ اس کے
اسباب ہیں۔
علاج: اصل سبب مرض کو تلاش کریں  اور مکمل تشخیص ہونے کے بعد سبب کو رفع کریں دماغ کو
طاقت پہنچانا نظر کا صحیح امتحان کر کے نظر کو  تیز کرنے والے نسخہ جات استعمال کرائیں۔
نسخہ: سنگ بصری باریک پیس کر آنکھ میں لگانا بصارت کو تیز کرنے کے لیے بے مثل دواء ہے۔ اسی
طرح سرمہ سیاہ آنکھ  کی میل دور کرنے اور بینائی کو طاقت دینے میں نہایت مفید ہے۔ روی غلیط
اور بخارات پیدا کرنے والے چیزوں کا استعمال تیز اور چمکدار چیزوں کو زیادہ دیر تک دیکھتے رہنا کثرت
جماع بہت زیادہ ٹھنڈی یا گرم ہوا گردو غبار اور دھواں آنکھوں کے لئے مضر ہے۔
ناخونہ:
وجوہات و تشخیص:اس مرض میں طبقہ ملتحمہ پر زائد گوشت پیدا ہوجاتا ہے۔ اور اس کی جڑ عمو ما آشوب چشم
ناک کی طرف ہوتی ہے یہ طبقہ قرینہ کی طرف بڑھتا جاتا ہے حتیٰ کہ بڑھ کر  طبقہ قرینہ کو ڈھانپ لیتا
ہے یہ مرض عام طور پر خرابی معدہ گردو غبارآشوب چشم اورقرینہ کے زخم سے پیدا ہوتا ہے۔
علاج: ابتداء میں اس مرض کا علاج ہو سکتا ہے                                      جب مرض بڑھ جائے  تو سوائے آپریشن کے اس
مرض کا کوئی علاج نہیں اگر پیٹ کی خرابی سے ہو   تو                                             اطریفل کشنیز اطریفل اسطو خودوس بے حد فائدہوتا
ہے۔ اکسیر توثہ: قلمی شورہ پھٹکری نوشادر نیلہ  تھو تھا ایک ایک تولہ سب کو عرق لیموں 1 تولہ میں کھرل
کر کے ایک گلیا گلی میں گل حکمت کر کے پانچ سیر اوپلوں کی آنچ دے۔جب سوختہ ہو جائے تو باریک
پیس کر شیشی میں حفاظت سے رکھیں اور سلائی سے آنکھ میں لگائیں توثہ                 کے  لیے بہت      مجرب ہے۔
اکسیر ناخونہ: سرس کے بیج 5 تولہ سرکہ انگوری ایک بوتل بیجوں کو سرکہ میں بھگ جب سرکہ
خشک ہو جائے تو تخم سرس سے نصف وزن چینی ملا کر باریک کر کے محفوظ رکھیں اور سلا ئی سے رات
کو استعمال کریں ایک دو دن میں ناخونہ ختم ہو جاتا ہے اکسیر لاجواب ہے۔
روز کوری
وجوہات تشخیص: اس مرض میں مریض کو رات کو نظر آتا ہے اور دن کو کچھ  نظر نہیں آتا ہے۔یہ
مرض کثرت مطالعہ، کثرت جماع، باریک خط   پڑھنے اور آشوب چشم وغیرہ سے ہو جاتاہے۔
علاج:  وٹامن اے کا استعمال اس مرض کا شافی علاج ہے۔ ملٹی وٹامن بی مفید ہے۔فولاد کے مرکبات
بھی اس مرض    میں  مفید ہےغذا مقویٰ دینی چاہیے۔
نسخہ: پھٹکڑی سفید نوشادر دو دو تولہ نہایت باریک سرمہ کی طرح پیس لیں اور سلائی سے آنکھوں
میں لگائیں روز کوری کے لئے نہایت مفید ہے۔

No comments:

Post a Comment